Wednesday, August 11, 2010

3rd World War

قیام پاکستان سے گریٹر اسرائیل تک، اصل کھیل کیا ہے؟


آئی ایم ایف یہودی پروٹوکولز پلان کا پہلا حصہ تھا، جس کا مقصد عالمی دولت کا بہاؤ اپنی جانب رکھنا ہے۔

بھٹو فیصل اور ضیاءالحق کو اسی پلان سے بغاوت کی سزا ملی، بی سی سی آئی کی تباہی کا محرک بھی یہی تھا۔
قیام پاکستان سمیت کالونیوں کے خاتمہ کا اصل محرک باشندوں کی جدوجہد آزادی نہیں بلکہ امریکی یہودیوں کی سر پر لٹکتی تلوار تھی


عمران خان اور ڈیانا کو قربانی کا بکرا بننے سے خیرالماکرین نے بچا لیا، آزاد بلوچستان سازش پر خیرالماکرین کو دخل دینے کی ضرورت نہ پڑی، پاک فوج چوکنا تھی، مشرقی تیمور کی تاریخ دہرائے جانے سے پہلے بگٹی ہلاک، مینگل گرفتار اور مری فرار ہو گیا

پاکستانیوں کے بارے میں ان کی رائے یہ تھی کہ یہ نہایت کرپٹ حکمران ہیں، اور امریکی ذمہ داروں کے اس قسم کے بیان سامنے آتے رہے کہ یہ تو پیسے کی خاطر ماں کو بھی بیچ دیں گے، ”کشمیر مؤقف“ کیوں نہ بیچیں گے؟



بھارت پاکستان ایٹمی دھماکوں کے بعد یہودیوں کو سمجھ آنے لگی کہ سو سال پہلے نجومیوں نے کیوں 97 19 ء کے بعد گریٹر اسرائیل کا قیام مشکل قرار دیا تھا 
پوری تحریر ملاحظہ فرمانے کے لیے عنوان پر کلک کیجیے

Saturday, November 7, 2009

اپنے موسیٰ کے منتظر بنی اسرائیل




اخباری اطلاعات کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے خواجہ سراؤں کے بارے میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران حکومت سے کہا کہ وہ خواجہ سراؤں کو معذروں کے کوٹے میں رکھ کر اُن کو نہ صرف معاشرے کا فعال رکن بنائے بلکہ اُن کے لیے نوکریوں کا بھی بندوبست کرے۔ ان کے لیے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بنائیں تاکہ اُن کو تربیت دے کر انھیں روزگار فراہم کیا جا سکے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو تربیت دے کر اُنھیں نرسنگ یا دائی کے شعبوں میں لایا جا سکتا ہے۔
 یہ ہماری آج کی منتخب خبر کا پہلا حصہ ہے۔ دوسرے حصے پر ہم آئندہ کالم میں نظر ڈالیں گے، پہلے اسی حصے کا منظر نامہ دیکھتے ہیں۔
جناب چیف جسٹس کے دل میں موجزن انسانی ہمدردی اور فلاح کا جذبہ اپنی جگہ، لیکن ان کے پاس وقت کی کمی ہے چنانچہ خواجہ سراؤں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے ان کی تجاویز مختصر تھیں، ہم نے یہ سوچا ہے کہ کیوں نہ ہم ان تجاویز کو مصرع طرح سمجھ کر اسی قسم کا ایک آدھ مزید پہلو بھی عرض کر دیں، گر قبول افتد زہے عزوشرف
یہاں ہم ایک بات کی وضاحت کر دیں کہ ہم نے ان خواجہ سراؤں کے کلچر کو قریب سے نہیں دیکھا، نہ ہی اپنی ناقص معلومات کے مطابق ہمیں ”خواجہ سرائی“ کا کوئی ذاتی تجربہ ہے، بایں ہمہ ہم اپنی نیم دھندلی چشم تصور سے ان لوگوں کو معاشرے میں فعال دیکھتے ہیں تو عجیب سے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔
یہ تو سیدھی سی بات ہے کہ اگر ان کو معاشرے میں فعال کیا گیا تو یہ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس اور نرسوں دائیوں کے پروفیشن تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ انسانی حقوق کے نعرے مارتے ہوئے سیاست میں بھی آئیں گے، سوچیے، تب یہ اپنی انتخابی مہم کس طرح چلائیں گے؟ جب کوئی ”نہ بکنے والا، نہ جھکنے والی“ امیدوار ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کے لیے کسی ووٹر کے گھر جائے گی/ گا، تو اس ووٹر کی گھرگرہستی کا کیا حال ہو گا؟ اور اگر ووٹر نوجوان اور کنوارہ ہوا تو خود امیدوار کا کیا حال ہو گا؟ اسی طرح اگر کوئی خواجہ سرا پارلیمنٹ میں پہنچ گیا تو اسے میڈم اسپیکر کیسے مخاطب کریں گی؟ کیا اسے........
ویسے پارلیمنٹ میں خواجہ سرا کے پہنچنے کی بات ایسی کچھ ایسی عجیب و غریب بھی نہیں ہے، یورپی ممالک کی بات تو چھوڑیے، ہمارے پڑوسی ملک میں ہی بعض ارکان پارلیمنٹ ایسے ہیں جن کی چال ڈھال سے ان کے خواجہ سرا ہونے کا گمان گزرتا ہے، اس پارلیمنٹ میں دو مردوں کی شادی کا قانون منظور ہوا ہے جس سے اس شبہ کو مزید تقویت ملتی ہے۔ شکر ہے کہ ہماری اسمبلی میں کوئی خواجہ سرا نہیں ہے، کم از کم چال ڈھال سے تو ایسا ہی لگتا ہے، البتہ کردار اور پالیسیوں کی بات علیحدہ ہے جس کا تفصیلی ذکر کرنے کاحوصلہ ہم میں نہیں ہے۔ ہم بزدل ہیں لیکن یہ کسی کو بتانا نہیں چاہتے۔ آپ بھی قارئین کرام! یہ بات کسی کو مت بتائیے گا۔
کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ کہیں یہ بزدلی ہی خواجہ سرا ہونے کی علامت تو نہیں؟ اگر واقعی ایسا ہے تو آپ کو مژدہ ہو، یہ ملک ہمارا ہے، ہم اس ملک میں اکثریت میں ہیں، بلکہ ہم اس خصوصیت میں رجسٹرڈ خواجہ سراؤں سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں کہ ان کے اندر خود کو خواجہ سرا کہلوانے کا حوصلہ باقی ہے، ہم میں تو وہ بھی نہیں ہے، مہنگائی اور سرکاری ظلم سہتے جاتے ہیں اور سہمے دبکے جاتے ہیں، اتنا بھی نہیں سوچتے کہ اگر چوکیدار نے بھی پولیو کے قطرے پی رکھے ہوں تو اس کی لاٹھی بیکار ہو جاتی ہے۔
ہم نہیں سوچتے، ہم سوچنا ہی نہیں چاہتے، ہم بنی اسرائیل ہیں اور اپنے موسیٰ کا انتظار کر رہے ہیں۔